حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید حنیف الدین ولد جناب سید حبیب الدین کا بعمر 34 سال ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ جناب سید حنیف الدین ساکن عیدی بازار ، معین باغ کی نماز جنازہ جامع مسجد صدیق اکبر ، عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین ان کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 21 اکٹوبر ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجد صدیق اکبر ؓ ، معین باغ ، عیدی بازار میں مقرر ہے ۔۔
مدینہ منورہ میں انتقال
حیدرآباد۔/20 اکٹوبر، ( راست ) محترمہ انجم انصاری بنت جناب خواجہ فرید الدین احمد انصاری مرحوم زوجہ ڈاکٹر سید شہاب الدین حسینی کا مدینہ منورہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 اکٹوبر کو مسجد نبویؐ میں ادا کی جائے گی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9963379708 یا 9959528786 پر ربط کریں۔