انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد محسن ولد جناب محمد یسین مرحوم ساکن شہید نگر کالونی آصف نگر ریٹائرڈ محکمہ کسٹمس آفیسر اینڈ سنٹرل ایکسائز کا 26 دسمبر کو رات 10-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 دسمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد سلمان فارسی جھرہ آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ، دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 29 دسمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703131787 ۔ 9700061618 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید نور پاشاہ ولد جناب سید جعفر الدین مرحوم ریٹائرڈ اکاونٹس آفیسر الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ کا 24 دسمبر 2023 کو بعد ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فاطمہ راہول گاندھی کالونی ٹولی چوکی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان ٹولی چوکی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9885594611 ۔ 7893888369 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ غوثیہ بیگم ریٹائرڈ ٹیچر حیدرآباد ماڈل ہائی اسکول مغل پورہ زوجہ سید امتیاز حیدر مرحوم کا جدہ ( سعودی عرب ) میں انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885697961 ۔ 8008301029 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عارف النساء بیگم زوجہ جناب سید احمد علی مرحوم ( محکمہ آبپاشی ) کا اتوار 24 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، جناب سید قمر الدین مرحوم ، زمیندار محبوب نگر کی دختر تھیں ۔ پسماندگان میں چار دختران اور فرزند سید ایوب علی شامل ہیں ۔ نماز جنازہ مسجد نور ٹولی چوکی میں ادا کی گئی ۔ تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8367379711 پر ربط کریں ۔۔