انتقال

   

حیدرآباد 31 ڈسمبر (راست) جناب سید کاظم حسین ولد جناب سید محمد حسین، عمر 62 سال کا مختصر سی علالت کے باعث آج بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد خدیجہ بیگم، غسالوں کی مسجد، سلطان شاہی میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرے میر مومن، سلطان شاہی میں ہوگی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849681786 پر ربط پیدا کریں۔
l٭l جناب محمد صبغت اللہ قریشی کا بعمر 50 سال 31 جنوری 2023 ء کو انتقال ہوگیا۔ بعد نماز عشاء تدفین مسجد توپ خانہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7893124963 ، 9966646000 پر ربط کریں۔
l٭l جناب محمد شفیع الدین ولد محمد فخرالدین کا بعمر 55 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد باغ جہاں آراء بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ اور تدفین دائرہ آبدار خانہ چنچل گوڑہ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا محمد نظام الدین ، حال مقیم امریکہ اور پانچ لڑکیاں ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7569863087 ، 9441125422 پر ربط کریں۔ مرحوم، قاضی سید معزالدین رپورٹر رہنمائے دکن کے چھوٹے بہنوئی ہوتے تھے۔
l٭l والدہ محترمہ جناب محمد اسلم شریف ولد ابوالفیض احمد شریف مرحوم کا آج صبح کی ساعت میں خانگی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا اور نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ساجدہ بیگم مغلپورہ کمان میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن مغلپورہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 7893311750 پر ربط کریں۔