انتقال

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد عبدالحفیظ ولد جناب محمد عبدالکریم ساکن مہدی پٹنم کا بعمر 65 سال 30 دسمبر 2023 بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد چشتی چمن میں ادا کی گئی اور تدفین چشتی چمن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000928482 پر ربط کریں ۔۔
00 محترمہ چاند سلطانہ زوجہ جناب سید عزیز الدین ساکن ندیم کالونی ٹولی چوکی کا 5 جنوری 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حبیبہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390161773 پر ربط کریں ۔۔
00 الحاج جی محمد حمید حسین تاجر چرم گرجواڑہ ولد جناب مظہر علی مرحوم کا کل رات 1-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700825799 پر ربط کریں ۔۔
00 محترمہ شہناز قریشی (محبوب سلطانہ) زوجہ محمد ریاض الدین قریشی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد اے سی گارڈز میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان ندیم کالونی، ٹولی چوکی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 7 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 8897755120 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب کبیر احمد ولد شیخ امام ریٹائرڈ اے ایس آئی محکمہ پولیس کا 4 جنوری 2024 بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد فاضل بانو نگر مادنا پیٹ میں 5 جنوری کو بعد جمعہ ادا کی گئی اور تدفین چنچل گوڑہ چھاؤنی میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد فاضل میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7842763605 یا 9247281186 پر ربط کریں۔