انتقال

   

حیدرآباد 21 جنوری (راست) جناب محمد عبدالسمیع چیرمین ایان ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ولد مرحوم محمد عبدالباری کا سانحہ ارتحال 20 جنوری بروز ہفتہ 2024 ء کو ہوا۔ نماز جنازہ مسجد کلثوم پورہ کاروان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان علی پیراں کاروان تالا گڈہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9959820300 یا 9885958314 پر ربط کریں۔

٭ جناب سمیع اللہ خان ولد عبداللہ خان ریٹائرڈ محکمہ پولیس کا بہ عمر 63 سال قلب پر حملہ کی وجہ سے 21 جنوری 2024 ء بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مدرسہ تجوید القرآن ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین قادری باغ عنبربیٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9398922392 پر ربط کریں۔
٭ نواب محمد لیاقت علی خان (ذکی) ولد نواب محمد معین الدین علی خان مرحوم ساکن کنگ کوٹھی کا 19 جنوری 2024 ء کی صبح میسور کرناٹک میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان نواب پرورش علی خان امام پورہ ضیاء گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9398533351 یا 9391122119 پر ربط کریں۔