انتقال

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ رضیہ سلطانہ زوجہ جناب محمد سردار علی مرحوم کا علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جمعرات کو مسجد عمر فاروق ، نواب صاحب کنٹہ جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246554392 پر ربط کریں ۔ مرحومہ ، محمد ساجد علی ڈائرکٹر اقراء مشن اسکول کی والدہ ہوتی تھیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ بعد نماز عصر مسجد عمر فاروق ؓ نواب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ محترمہ الحاجہ اختری بیگم زوجہ جناب غلام قادر مرحوم ساکن ٹولی چوکی معراج کالونی کا یکم فروری 2024 بروز جمعرات 3 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ مسجد فاروق امر اللہ ٹولی چوکی معراج کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین شاہ میر پیٹ کے احاطہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں فرزندان و دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393310751 ۔ 7842847117 پر ربط کریں ۔۔