حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : جناب مقبول احمد ولد جناب نذیر احمد مرحوم ایڈیٹر اورینٹل گریجویٹ ہفتہ وار کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ وہ محکمہ رجسٹریشن کے ریٹائرڈ ملازم تھے ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد حضرت عثمان غنیؓ آئی ٹی آئی کالونی میں ادا کی گئی ۔ تدفین دواخانہ عثمانیہ ، افضل گنج سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 فروری کو بعد نماز عصر مسجد حضرت عثمان غنی ؓ میں مقرر ہے ۔ مقبول احمد مرحوم کئی برسوں تک بھارت نیوز سرویس سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9700594523 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اظہر ولد جناب محمد ارشد کا بعمر 31 سال 8 فروری 2024 کی صبح 11 بجے دن قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز مغرب مسجد پلٹن دوم بازار گارڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد پلٹن بازار گارڈ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848757504 پر ربط کریں ۔۔