انتقال

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( راست ) : جناب شیخ محمد سلیم ولد جناب شیخ محمد مرحوم کا 15 فروری 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد لعل علی خاں چیلہ پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین برق جنگ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 17 فروری کو مسجد لعل علی خاں چیلہ پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949655397 ۔ 9381964900 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد فقید احمد ولد جناب محمد حمید احمد مرحوم ملازم پی اینڈ ٹی ڈپارٹمنٹ موظف کا مختصر علالت کے بعد 11 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد امر اللہ شاہ صاحب قبلہؒ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801135539 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ایوب علی باورچی ولد جناب محمد یوسف علی مرحوم کا 48 سال کی عمر میں 14 فروری 2024 کی شب 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین روشن بیگ تکیہ ،یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی شامل ہیں۔فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 6302950311 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ ماریہ فرحین بنت جناب محمد خورشید علی خاں 17 سالہ ساکن شمس آباد کا 15 فروری بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9346603315 پر ربط کریں ۔۔