انتقال

   


حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : جناب احمد غوری موظف پوسٹ مین بھونگیر ولد جناب محمود غوری مرحوم ساکن بھونگیر حال مقیم الجابری کالونی یاقوت پورہ کا بعمر 78 سال 29 فروری 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حضارم یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت جمال بہار ؒ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9014527511 ۔ 7661813512 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ شوکت علی ولد جناب شیخ عبدالرحیم مرحوم ساکن محمدی لائنس ٹولی چوکی کا جمعرات 29 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعہ یکم مارچ کو بعد نماز جمعہ مسجد دھوبن دارالسلام آغا پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان و دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849397956 ۔ 9704879237 پر ربط کریں ۔۔