حیدرآباد۔/2 مارچ، ( راست ) جناب محمد احتشام احمد ( خرم ) ساکن مغلپورہ ولد جناب محمد ابراہیم ( مرحوم ) کرسپانڈنٹ جوپیٹر مشن ہائی اسکول عثمان باغ کاماٹی پورہ کا جمعہ یکم مارچ 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم مارچ کو بعد نماز مغرب مسجد محمد صلاح الدین خان پانی کی ٹانکی مغلپورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 3 مارچ بعد نماز عصر مسجد ہذا مغلپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9700704300 پر ربط کریں۔