انتقال

   

کریم نگر /6 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ زاہدہ بیگم صاحبہ اہلیہ سید محی الدین مرحوم سابق نامہ نگار سیاست مالک معز بک اسٹال کریم نگر طویل علالت کے بعدبروز منگل رات دیر گئے انتقال کر گئیں۔ محترمہ سید عاطف الدین سابق نامہ نگارسیاست،سید نجیب الدین کی والدہ محترمہ تھیں۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہے۔ نماز جنازہ بروز چہار شنبہ بعد نماز ظہر مسجد سواران میں ادا کی گئی تدفین آبائی قبرستان سواران میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے9490449428 پر ربط کریں۔