حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد فاضل احمد خان ولد جناب اسمعیل خان عرف کاشف خان موظف سب انسپکٹر پولیس ساکن نئی سڑک چنچل گوڑہ کا منگل 14 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 مئی کو 6 بجے صبح حضرت ذاکر میاں منوری مسجد چنچل گورہ میں ادا کی جائے گی ۔ انور الدین خاں کمیونٹی ہال چنچل گوڑہ میں خواتین کے لیے خصوصی انتظام رہے گا ۔ تدفین صبح 7 بجے حظیرہ بندگی میاں شاہ قاسم مجتہدی مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989404405 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب غلام نثار علی (موظف پولیس ڈپارٹمنٹ) ولد غلام دستگیر کا 14 مئی 2024 منگل کو صبح 11 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء 14 مئی کو مسجد شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان روبرو درگاہ محبوب نگر میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8978822996، 8919769129 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ صادقہ سلطانہ ( صادقہ آپا ) زوجہ محمد عبدالعزیز ساکن رین بازار حال مقیم ڈلاس ( امریکہ ) کا 13 مئی کو اچانک انتقال ہوگیا۔ تدفین 14 مئی کو امریکہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849406568 یا 7396645149 پر ربط کریں۔