انتقال

   

حیدرآباد 17- مئی ( راست ) جناب محمد نذیر الدین احمد عرف عابد محمدیہ جویلرس مہدی پٹنم ساکن نزد والٹا ہوٹل مغل پورہ ولد جناب محمداسحاق الدین احمد مرحوم کا جمعہ 17- مئی 2024ء کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ 18- مئی کو بعد نماز ظہر (جماعت 30-1 بجے )مسجد احاطہ درگاہ حضرت امراللہ شاہ مغل پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان احاطہ دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آ ئے گی۔ وہ ، جناب محمد مظہر الدین احمد زاہد ‘ محمد عارف الدین احمد ‘ محمد علیم الدین احمد ‘ محمد سلیم الدین احمد عرف شاکر‘ محمدغوث محی الدین کے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8639678006 پر یا 9700150382 پر ربط کریں۔