حیدرآباد۔ یکم ؍ جون ، ( راست ) جناب لمعان احمد صدیقی ولد محمود احمد صدیقی مرحوم مچھلی کمان، ساکن عبداللہ صاحب ڈوڈی ، فتح دروازہ کا ہفتہ یکم جون 2024 کی سہ پہر انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ نماز جنازہ اُسی روز بعد نماز عشاء جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ نذیر شاہ بیرون فتح دروازہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 2 جون بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد جیلانی میاں ؒ اندرون فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8978940757 یا 9182047207 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب مرزا محمد آغا ابن آغا غازی الدین مسعود کا بروز جمعہ 31 مئی 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 2 جون کو عبادت خانہ حسینی میں 4 بجے دن مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703847314 یا 9545714646 پر ربط کریں۔