حیدرآباد 16 جولائی (راست) جناب سید قدیر احمد سابق عہدیدار آئی ڈی پی ایل فرزند جناب سید احمد مرحوم ریٹائرڈ آئی اے ایس کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان درگاہ حضرت اُجالے شاہؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 جولائی بعد نماز عصر مسجد اُجالے شاہ اکبر باغ سعیدآباد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 2 فرزندان ایس ایم اے عادل، سید احمد اعظم اور 2 دختران کے علاوہ آر ایم خان ریٹائرڈ ایس پی سی بی آئی مرحوم کے داماد ہیں۔
٭٭ ورنگل کے مشہور شاعر جناب محمد تاج الدین المعروف تاج مضطر ولد جناب محمد عظیم الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ مرحوم محکمہ پولیس سے وابستہ تھے ۔ مرحوم بہترین شاعر و ادیب تھے ۔ اپنی شاعری میں کئی نعتیہ و شعری مجموعے لکھے ۔ نماز جنازہ مسجد حاجی صاحب شیرپورہ پاپیا پیٹ چمن ورنگل میں 17 جولائی کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ آستانہ درگاہ حضرت افضل بیابانی ؒ ، قاضی پیٹ ( ورنگل ) میں سجادہ نشین حضرت غلام افضل بیابانی کی نگرانی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7288991851 ۔ 9866152977 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد احمد ذکی الدین ولد محمد احمد محی الدین ( بشیر ) کا 16جولائی 2024 بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء بیگم ، ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد چندہ صاحب ، چادر گھاٹ عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9395107978 ۔ 7013888841 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عزیز خاں ولد جناب محمد احمد خاں مرحوم کا منگل کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین اسی دن بعد نماز عصر فرسٹ لانسرز قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 18 جولائی بعد نماز عصر جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8519983932 ۔ 9603338011 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اعظم ولد جناب محمد محبوب علی مرحوم کا بعمر 68 سال 16 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم مومن پیٹ منڈل کے کانگریس لیڈر تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند تین دختران موجود ہے ۔ نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں میں قابل ذکر مسٹر گڈم پرساد کمار اسپیکر اسمبلی جناب محمد مبین ایم ایل اے ، مسٹر چندر شیکھر سابق منسٹر ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد مومن پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8309280302 ۔ 9959146495 پر ربط کریں ۔۔