حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( راست ) : محترمہ سرور النساء زبیدہ بیگم چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن بنت جناب سید یوسف الدین مرحوم کا کل رات بعمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 7 اگست کو بعد نماز فجر مسجد محمدی بیگم زیبا باغ آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت اجالے شاہ ، اکبر باغ ، سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ جناب سید وقار الدین کے بعد محترمہ سرور النساء زبیدہ بیگم چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن کی ذمہ داری پیرانہ سالی کے باوجود سنبھالی ہوئی تھیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 9 اگست کو بعد نماز عصر مسجد محمدی بیگم ، زیبا باغ آصف نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-23538883 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب وجید احمد کے جواں سال فرزند فراز احمد کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد مشک شاہ سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 9 اگسٹ جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد مشک شاہ سلطان شاہی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9398091249 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( راست ) : جناب منیر الحق ولد محمود الحق مرحوم کا ٹیکساس امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 اگست 2024 کو ایم سی ای سی سی یو ایس اے میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9392798793 پر ربط کریں ۔۔