انتقال

   


حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( راست ) : محترمہ قیصر شرف النساء زوجہ جناب میر دوست علی خاں مرحوم ( ڈپٹی اسسٹنٹ انجینئر ) و دختر پروفیسر سید محمد قادری کا 12 اگست 2024 بروز پیر صبح میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ ، عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین الہیٰ چمن ( قبرستان ) عنبر پیٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد محمدیہ ، عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849615466 ، 9246211442 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خان احمد خان کی اہلیہ طاہرہ بیگم کا منگل کی صبح اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر جامع مسجد فاروق اعظمؓ روبرو انمول ہوٹل عیدی بازار چوراہا پر ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد فاروق اعظم ؓ ، عیدی بازار پر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391028887 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ خیر النساء زوجہ الحاج میر یسین علی مرحوم سابق سرپنچ موضع آغا پلی تعلقہ ابراہیم پٹن کا پیر 12 اگست کو رات 11-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل 13 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد اجالے شاہؒ سعید آباد میں ادا کی گئی ۔ تدفین قدیم قبرستان بخاری شاہؒ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160308072 ۔ 8374569261 پر ربط کریں ۔۔