انتقال

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( راست ) : جناب میر زاہد حسین ولد جناب میر احمد حسین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مدینہ مسجد باغ جہاں آرا میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عباد اللہ شاہ دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 16 اگست کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد باغ جہاں آرا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963529593 ۔ 7095291950 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عرفان ( مجذوب ) کا 14 اگست 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب قادر محی الدین صدیقی (لئیق ) ولد جناب اختر الدین صدیقی مرحوم ساکن چیلہ پورہ ، نزدیک ٹی سی ای ٹرانسپورٹ کا 14 اگست 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عمر بن خطاب میں ادا کی گئی اور تدفین برق جنگ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052655715 ۔ 6304968413 پر ربط کریں ۔۔