کوہیر /28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع چنتل گھاٹ کے مشہور و معروف کانگریس قائد جناب عیسی میاں زرعی سوسائٹی پچراگڑ ڈائرکٹر کا بعمر 77 سال مختصر سی علالت کے بعد حیدرآباد میں ایک ہاسپٹل میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا ۔ ان کی نماز جنازہ موضع چنتل گھاٹ میں واقع مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ ان کے پسماندگان میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی اور بیوی موجود ہے ۔ مرحوم عیسی میاں محمد اقبال احمد کانگریس پارٹی سینئیر قائد کے حقیقی چچا ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9490060790 پر ربط کریں ۔