حیدرآباد : 5 اکٹوبر ( راست ) ملے پلی کے ممتاز تاجر جناب محمد یوسف علی مرحوم کی زوجہ خورشید بیگم نے جمعرات کی شب داعی اجل کو لبیک کہا ۔ ان کی عمر 78 سال تھی ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد فیض امام حکیم شاہ کالونی ٹولی چوکی حیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان احاطہ قادری چمن فلک نما حیدرآباد میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ میں دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مرحومہ ممتاز شاعر و صحافی سعد اللہ خان سبیل کی خوشدامن تھیں ۔ پسماندگان میں پانچ دختران اور چار فرزندان مسعود حسن مالک میاکس فرنیچرس گروپ آف شورومس ، شجاعت حسن پروپرائیٹر یوسفی رسٹورنٹ ملے پلی ، محمود حسن حال مقیم امریکہ ، صدیق حسن حال مقیم برطانیہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9010866633 ، 9652111150 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔