انتقال

   

حیدرآباد 28 اکتوبر ( راست )جناب محمد ایوب سابق ملازم ایل اینڈ ٹی کمپنی ساکن آکاش نگر عنبر پیٹ ولد جناب محمد مولانا صاحب کابہ عمر 56 سال پیر 28 اکتوبر 2024ء کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان عامر راحیل اور ثمیر شعیب (حال مقیم آسٹریلیا) شامل ہیں۔ نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات کیلئے فون 8919906532 پر ربط کریں ۔
٭٭ بی آر ایس چھاونی نادی علی بیگ صدر حیات حسین حبیب کے والد جناب محمد حسین کا مختصر علالت کے بعد پیر کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعدنماز عشاء مسجد اجالے شاہ سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچلگوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم مسجد معراج کرما گوڑہ میں بروز منگل بعد نماز عصر عمل میں آئے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے 9885494262پر ربط کریں۔