انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 نومبر (راست) الحاج آغا مصطفی کا یکم نومبر جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ الاوہ سرطوق مبارک میں نماز جنازہ زیراقتدار مولانا سید نثار حسینی ادا کی گئی اور دائرہ حضرت میرمؤمن میں تدفین عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 3 نومبر اتوار کو 4 بجے عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9550110092 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید انور علی عرف انو ولد جناب سید محبوب علی مرحوم ضیا گوڑہ حیدرآباد کا بعمر 54 سال یکم نومبر 2024 کو بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 بجے شب مسجد سید عبدالرزاق شاہ قادری ؒ ضیا گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شریف حضرت سیدنا جمیل شاہ داتا ؒ ضیا گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 3 نومبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد سید عبدالرزاق شاہ قادریؒ ضیا گوڑہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9700312683 پر ربط کریں۔