انتقال

   

حیدرآباد /3 نومبر ( راست ) الحاج محمد قاسم سردار ولد شیخ ا مام مرحوم ساکن شاہ گنج چوک کا بعمر 71 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نمازعشاء جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین حمدو قبرستان دودھ باؤلی حیدرآباد عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور 5 دختران شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 5 نومبر بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 8978588981یا 7671003893پر ربط کریں ۔
llمولانا سید عبدالباسط انور مرحوم سابق امیر جماعت اسلامی متحدہ ریاست اے پی و اڑیسہ کی اہلیہ محترمہ خورشید آراء بیگم عرف نشاط انور کا اتوار 3 نومبر کو صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد درالشفاء میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی کے بازو کا قبرستان میر نعمت خان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختران و ایک فرزند جناب سید عبدالودود معتصم شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848580151 یا 9700242620 پر ربط کریں ۔
ll جناب محمد عبدالنصیر ولد محمد عبدالعزیز مرحوم 47 سالہ ساکن قاضی گلی شمس آباد کا بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت اولیاء بی صاحبہ سدانتی شمس آباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9948158221 پر ربط کریں۔