حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید احمد ولد جناب سید خواجہ مرحوم ساکن ہمت پورہ کا بعمر 66 برس بروز جمعہ 15 نومبر 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد حکیم میر وزیر علی ، فتح دروازہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 17 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد لیمو والی ، ہمت پورہ ، شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9603211418 ۔ 6305228312 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا رفعت علی بیگ ( مفخم ) ولد جناب مرزا نصرت علی بیگ مرحوم کا بعمر 52 سال اچانک 14 نومبر 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد چیونٹی شاہ نور خاں بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی مسجد سرور نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 نومبر ہفتہ بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393333191 یا 9948116741 پر ربط کریں ۔۔