انتقال

   


حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید شبیر علی ہاشمی ولد جناب سید شاکر علی ہاشمی ساکن نامپلی کا 16 نومبر 2024 کی اولین ساعتوں میں بعمر24 سال خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 نومبر کوبعد نماز عصر مسجد ٹیک نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں والدین شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8977152790 یا 8688698082 پر ربط کریں۔
00 جناب ایس اے انصاری ریٹائرڈ اردو ٹیچر کم لائبریرین حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ کا آج صبح 11:30 بجے انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849064386پر ربط کریں۔
00 جناب محمد یوسف ولد جناب محمد عبدالغفور مرحوم کا بعمر 86 سال میں انتقال ہوگیا ۔ وہ ایک ماہر مدرس تھے ۔ حکومت نے ان کی بہتر کارکردگی پر ایم ای او پر ترقی دی تھی ۔ وہ جوگی پیٹ کے متوطن تھے ان کے شاگردوں میں کئی ڈاکٹرس ، انجینئرس اور سیاسی قائدین ہیں ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے ۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ اولڈ ملک پیٹ ریس کورس روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8125422867 پر ربط کریں ۔
00 محترمہ حبیب النساء بیگم زوجہ محمد ضمیر الدین کا بروز جمعہ مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد برق جنگ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 17 نومبر کو بعد نماز عصر حکیم میر وزیر علی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700145809 ۔ 9948034022 پر ربط کریں ۔۔