حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( راست ) جناب سید فخر الدین قادری عرف نواز ولد سید رضا الدین قادری مرحوم کا بعمر 55 سال قلب پر حملہ کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء اللہ مسجد کشن باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عرش محل 9 نمبر کشن باغ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 9 ڈسمبر بروز پیر بعد نماز عصر اللہ مسجد کشن باغ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 6281219932 پر ربط کریں۔
00 جناب سید انواراللہ بختیاری مشیرآباد کا 7 ڈسمبر 2024 بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین چلکل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 6 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9705000067 پر ربط کریں۔