انتقال

,

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب ابو نصر تاج الدین المعروف قدیر نواب ولد جناب سید عبدالرزاق ( مرحوم ) کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عبدالرزاق ترپ بازار میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان احاطہ مسجد عبدالرزاق ترپ بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 13 دسمبر کو بعد نماز عصر قیام گاہ واقع الخضرہ اسٹیٹس روڈ نمبر 1 ، بنجارہ ہلز میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہے ۔ مرحوم ، کرنل خلیج خان کے داماد تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848083606 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب احمد عنایت علی ( سلابت ) ولد احمد حبیب الرحمن کا 11 ڈسمبر 2024 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز مغرب مسجد شیخہ حصہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد ہذا میں 13 ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مرحوم موظف ( وقف بورڈ سپرنٹنڈنٹ)تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9177347230پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب سید محبوب احمد نوری (خالد ) ولد سید خواجہ نوری مرحوم زمیندار چاٹلہ پلی ساکن گلشن اقبال کالونی بابا نگر کا 11 ڈسمبر2024 چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 12 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد حصہ بابا نگر میں ادا کی جائے گی ۔ نماز 1-15 منٹ پر مقرر ہے۔ تدفین متصل قبرستان مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے 9440086526 یا 9492082785 پر ربط کریں۔
٭٭ اہلیہ حضرت عبداحمد نقشبندی سابق امام و خطیب مسجد الماس آستانہ مسکینیہ نقشبندیہ ، علی آباد کا بروز چہارشنبہ 11 دسمبر 2024 کو بعد ظہر مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری کی بڑی بھاوج اور مولانا شفیق احمد سعد نقشبندی خطیب مسجد تکیہ مغل فقیر کی والدہ ہوتی ہیں ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ رات 10 بجے درگاہ شریف حضرت مسکین شاہ نقشبندی ؒ علی آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج علی آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 دسمبر بروز جمعہ 4 بجے شام مسجد الماس آستانہ مسکینیہ نقشبندیہ علی آباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے +919391244063 یا +917396136133 پر ربط کریں ۔۔