حیدرآباد۔/14ڈسمبر، ( راست ) محترمہ سید احمد النساء دختر سید محمد جیلانی قادری چشتی کلیمی مرحوم کا مختصر سی علالت کے باعث بروز ہفتہ 14 ڈسمبر 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء درگاہ حضرت سید حسین شاہ ولی ؒ شیخ پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ سید محمد جیلانی قادری کلیمی ؒ ہائی ٹیک سٹی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے۔ مرحومہ ، جناب سید احمد حسین کی اہلیہ اور مولانا سید محمد غوث احمد قادری کلیمی مرحوم کی بہن تھیں۔ فاتحہ سیوم 15 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد حسینی درگاہ حضرت حسین شاہ ولی ؒ شیخ پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9705903895 یا 8019248621 پر ربط کریں۔