انتقال

   

حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( راست ) جناب شیخ عبدالرحیم ولد شیخ داؤد مرحوم ریٹائرڈ پوسٹ مین کا 18 ڈسمبر 2024 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ بروز جمعرات نماز جنازہ مسجد ابوبکر صدیق بانو نگر سنتوش نگر میں بعد ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان برہنہ شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9908603467 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید صابر علی ولد جناب سید احمد علی (مرحوم ) نائب تحصیلدار پربھنی ، مہاراشٹرا کا علالت کے سبب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد فریدیہ شکر گنج میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تحت مسجد حسینی ، شکر گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 19 دسمبر بعد نماز عصر مسجد فریدیہ ، شکر گنج مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885730144 پر ربط کریں ۔۔