انتقال

   

حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (راست) فوٹو جرنلسٹ جناب محمد عبدالعلیم خاں ولد محمد غلام قادر خاں مرحوم ساکن شاہ علی بنڈہ کا جمعرات 26 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ حضرت شاہ میر اولیا شہید ؒ حویلی منجھلی بیگم شاہ علی بنڈہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان جمالی کنٹہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران اور تین فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 28 ڈسمبر کو مسجد درگاہ حضرت شاہ میر اولیاء شہید ؒ حویلی منجھلی بیگم شاہ علی بنڈہ میں 4 بجے شام مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 7013567171 یا 7013422601 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ عاصمہ قادری ایس اے اردو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چھاؤنی ناد علی بیگ بڑا بازار یاقوت پورہ کا جمعہ 27 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ وہ جناب سید مظہر الدین کی زوجہ اور حضرت سید ابراہیم پاشاہ قادری مرحوم کی دختر تھیں۔ نماز جنازہ ہفتہ 28 ڈسمبر کو بعد نماز فجر مسجد کوٹلہ احسن اللہ خاں ناگاباؤلی یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بالاپور کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے 9398887120 یا 9393852491 پر ربط کریں۔