انتقال

   

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (راست) جناب ابو یوسف سید عبدالعلی مجاہد منیجنگ ڈائرکٹر بارک ربر انڈسٹریز ولد جناب میر احمد علی مرحوم آڈٹ آفیسر (اے جی آفس) کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ جناب عبدالباسط انور مرحوم سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی متحدہ آندھراپردیش کے بھائی تھے۔ نماز جنازہ بعد ظہر جامع مسجد دارالشفاء میں ہفتہ کو ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ میر نعمت علی گولی پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور دو فرزندان سید عبدالاکرم صوفیان اور سید عبدالفاطر حسان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700242620 یا 9390050520 پر ربط کریں۔
00 جناب فضل محمد خان (اقبال) ولد محمد عبدالمجید خان مرحوم (ساکن مولا علی) کا 27 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ بروز ہفتہ بعد ظہر نماز جنازہ مسجد بلال الفت نگر مولاعلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چلکل گوڑہ سکندرآباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران کے علاوہ فرزندان ریاض، الیاس، امتیاز، غیاث شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 29 ڈسمبر کو بعد عصر مسجد بلال الفت نگر مولاعلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8686588153 یا 8074446742 پر رب