حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب خواجہ معین الدین چشتی نعیمی کا قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ ، محمد نگر بنڈلہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان شاہی قبرستان تالاب کٹہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032007500 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج مولانا محمد مجیب اللہ ولد حافظ خلیل اللہ خطیب و امام مسجد شاہ گنج کلاں اورنگ آباد ، محلہ ساکن چیلی پورہ اورنگ آباد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شاہ گنج کلاں میں بعد نماز جمعہ اور درگاہ حضرت خواجہ برہان الدین غریب ؒ خلد آباد میں نماز جنازہ 4 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان میدان زرزری زربخش دولھا میاں ؒ میں عمل میں آئے گی ۔۔
٭٭ الحاج محمد امیر احمد ولد جناب محمد وزیر مرحوم ساکن چول پلی حال مقیم عمدہ بازار دودھ باولی کا رات 8 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد حکیم میر وزیر علی میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان چول پلی میں ہوگی ۔ نماز جمعہ ایک بجے ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848209330 ۔ 9440067929 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سید موسوی زوجہ جناب علمدار حسین موسوی موظف آئی ایف ایس آفیسر بنت جناب حسین علی رضوی کا 2 جنوری 2025 کو انتقال ہوگیا ۔ میت 3 جنوری بروز جمعہ صبح 8-30 بجے شانتی نگر سے برآمد کی جائے گی ۔ مجلس زیارت 5 جنوری کو 4 بجے دن عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9492992999 پر ربط کریں ۔۔