انتقال

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سلطان محمد یوسف شریف موظف ملازم فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ورنگل متوطن مناکنڈور کریم نگر حال مقیم مہدی پٹنم کا بعمر 77 سال 2 جنوری 2025 کو صبح 10 بجکر 5 منٹ پر ورنچی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد اقصیٰ سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔۔
٭٭ الحاج محمد قدیر محبوب ولد محمد محبوب مرحوم کا آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار 5 جنوری بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ قدیم پاسپورٹ آفس آصف نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد قطب شاہی قبرستان بھوئی گوڑہ کمان آغا پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9121771251 ۔ 7702186488 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید غیاث الدین احمد ولد سید عزیز الدین کا جمعہ 3 جنوری 2025 کو شام 6 بجے بعمر 85 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ 4 جون کو بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ روبرو ٹی وی ٹاور میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تدفین سلیم نگر قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849585674 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ الحاجہ عائشہ بیگم زوجہ مرحوم محمد اسد خان ساکن عیدگاہ میر عالم بی این کے کالونی کا آج بہ عمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر محمد حسین صاحب کی درگاہ آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 5 جنوری بعد نماز عصر مسجد محمد حسین صاحب درگاہ آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700839702 پر ربط کریں ۔۔