انتقال

,

   

حیدرآباد /8 جنوری ( راست ) جناب محمد عبدالسبحان ولد جناب محمد مخدوم مرحوم مقطعہ دار پاکھال کنٹہ الوال ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائرکٹر اے پی انشورنس فنڈ کا ساکن آغاز پورہ کا98 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ آغاپورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین سلطان نواز جنگ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے سیل نمبر 9949383432 پر ربط کریں۔
٭٭ مشہور ستار آرٹسٹ سید مجتبیٰ علی کا مختصر علالت کے بعد 7 جنوری بروز منگل شب کے دس بجے ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کے ستار کے اسٹاف آرٹسٹ تھے ۔ ان کے والد میر اکبر علی بنارس گھرانے کے مشہور ستار نواز تھے ۔ والد اور سید مجتبیٰ علی کے بے شمار شاگرد حیدرآباد اور ہندوستان میں موجود ہیں۔ مرحوم جو چاند بھائی کی عرفیت سے سنگت کی دنیا میں مشہور تھے ۔ پسماندگان میں دو لڑکے سید نعمان حسین ، سید اکبر حسین نیز دختر سیدہ ملیحہ فاطمہ شامل ہیں۔ ان کی میت 8 جنوری کو ان کی قیام گاہ سے شب دس بجے اٹھائی گئی ۔