انتقال

   


حیدرآباد۔ 16 جنوری (راست) جناب افتخار علی قریشی ولد جناب محمد احمد علی مرحوم کا آج شام 6 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اسد اللہ مستعید پورہ نزدہ میسکو کالج میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد ملک دانہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں تین صاحبزادے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849014220 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد قاسم ولد محمد جمال مرحوم موظف ملازم بی ایس این ایل (ایس ایس ایس او) عابڈس کا 16 جنوری 2025 کو بعمر 74 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم درگاہ گنج شہیداں آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ گنج شہیداں آصف نگر میں عمل میں آئی۔ زیارت 17 جنوری کو مسجد ہذا میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8328073485 یا 9550424183 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالباری فاروقی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کا 16 جنوری 2025 کو شام 7:30 مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں 17 جنوری بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین اسی مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9347445062 یا 9703245525 پر ربط کریں۔