٭٭ جنا ب محمد محسن شریف ولد محمد نظام شریف مرحوم کا 27 جنوری 2025 بروز پیر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عائشہ تاڑبن میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 918555938640+ یا 917032420075+ پر ربط کریں۔ مرحوم، مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ کے چچا زاد بھائی ہوتے تھے۔
٭٭ جناب سعید احمد صدیقی ولد صدیق احمد صدیقی جج اسمال کازس، سٹی سیول کورٹ حیدرآباد کا 25 جنوری 2025 کو رات 9 بجے اپولو ہاسپٹل میں بعمر 72 سال انتقال ہوگیا۔ وہ زمیندار تعلقہ آرمور ضلع نظام آباد تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ڈاکٹر توصیف احمد صدیقی اور توقیر احمد صدیقی ( حال مقیم امریکہ ) اور ایک دختر شامل ہیں۔ وہ مولانا منیر الدین مختار مسلم متحدہ محاذ کے بہنوائی ہوتے ہیں۔ وہ ایک نامور ادیب، شاعر اور ایک ممتاز قانون داں تھے۔ تدفین فجر26 جنوری کو مسجد عالمگیری، وجئے نگر کالونی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9848896571 یا 8500012793 پر ربط کریں۔
حیدرآباد /29 جنوری ( راست ) جناب محمد سبحان ولد محمد یقوب مرحوم کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ وہ ریاض ، سعودیہ عربیہ میں زیر علاج تھے ۔ نماز جنازہ بعد عصر 28 جنوری 2025 بروز منگل مسجد الرجحی ایگزٹ 15 ریاض ، سعود عرب میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان النسیم ، ریاض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 0553577672 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد خلیل جمال ولد جناب محمد محبوب جمال صدیقی مرحوم وظیفہ یاب ایچ سی ایل کمپنی کا 26 جنوری 2025بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد بغدادیہ دبیرپورہ ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد بغدادیہ دبیرپورہ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686686191 پر ربط کریں۔
٭٭جناب سلطان محی الدین ولد جناب احمد محی الدین مرحوم سابق ایرپورٹ ٹرمنل منیجر ( ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا ) انعامدار فیض آباد کا 28 جنوری کو 74 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد اسلامک سنٹر ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849658630/ 9949987650 پر ربط پیدا کریں ۔