انتقال

,

   

چیرمین رائل سی گروپ
جناب محمد سعید کا انتقال
حیدرآباد۔/5 مارچ، ( راست ) نامپلی بازار گھاٹ علاقہ کی نامور اور معزز شخصیت جناب محمد سعید ولد جناب محمد عبدالرحیم مرحوم بانی و چیرمین رائل سی گروپ آف ہوٹلس کا مختصر علالت کے بعد منگل کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد پلٹن بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد قطب شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 6 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد پلٹن بازار گھاٹ میں مقرر ہے۔ جناب محمد سعید کئی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ مرحوم کے فرزندان میں محمد عمران، محمد عامر اور محمد سلمان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9160952141 اور 9160857559 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

٭٭ جناب عبدالستار ولد جناب سیدچاند مرحوم ساکن محمد نگربنڈلہ گوڑہ کا بعمر69سال طویل علالت کے بعد بروزچہار شنبہ 5 مارچ کو انتقال ہوگیا۔نمازجنازہ بعد نماز ظہر مسجد العیدروس ، محمد نگرمیں ادا کئی گئی اورتدفین محمدنگرقبرستان میںعمل میں آئی ۔فاتحہ سیوم بروزجمعہ بعد نمازعصر مسجد العیدروس میں مقرر ہے۔پسماندگان میںایک فرزند اوردو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8639505043 پرربط کریں۔

٭٭ حیدرآباد کی معروف شخصیت مولانا محمد ضیاء عرفان حسامی المعرف جعفر پاشاہ مرحوم ساکن ریڈ یلز کی اہلیہ محترمہ و دختر جناب سید محمود ،محترمہ سیدہ حفیظ النساء المعروف شمیم عرفان کا مختصر سی علالت کے باعث خانگی دواخانہ میں 3مارچ دوشنبہ کو انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت یوسفین ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگا ن میں دو دختران اور تین فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 6مارچ جمعرات شام 4بجے شاہی مسجد باغ عامہ میں مقرر ہے۔ مرحومہ، جناب شبیر حسین جابر پٹیل صدر انڈو عرب فرینڈشپ فائونڈیشن اور مرزا مجاہد اللہ کی خوشدامن ہو ا کر تی تھیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون 6304453113پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سید حیدر علی انجینئر کی زوجہ محترمہ کا علالت کے باعث آج رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ حافظ و قاری محمد رضوان قریشی نے نماز پڑھائی ۔ تدفین قبرستان چیونٹی شاہ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا آرکیٹکٹ سید یوسف علی ہے ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 6 مارچ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9989633963 پر ربط کریں ۔۔