حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عبدالقدیر صابر ولد جناب محمد عبدالغفار نظام آبادی مرحوم ساکن مہدی پٹنم سابقہ لکچرر انوارالعلوم کالج کا انتقال جمعہ 14 مارچ 2025 کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد الہیٰ پریہ کالونی مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اے بیاٹری لائن میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز اتوار مسجد الہیٰ پریہ کالونی مہدی پٹنم میں بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160528914 پر ربط کریں ۔۔
00 جناب احمد علی ولد مخدوم علی ساکن کالا ڈیرہ ملک پیٹ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 مارچ 2025ء کو بعد نماز ظہر بڑی مسجد ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قدیم قبرستان ملک پیٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700661111 یا 7032161344 پر ربط کریں۔