حیدرآباد۔/25 مارچ، ( راست ) کرنول کی معزز شخصیت جناب سید رشید احمد ولد سید احمد پیر ریٹائرڈ ٹیچر کرنول کا مختصر علالت کے بعد 25 مارچ 2025 بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26 مارچ بروز چہارشنبہ مسجد ضیاء الحق قدیم ملک پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ تدفین تکیہ گجراتی شاہ صاحب ؒ قبرستان رامکوٹ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان شامل ہیں۔ مرحوم، سید ذوالفقار احمد ( ملازم سیاست ) کے والد بزرگوار تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849241220 پر ربط پیدا کریں۔
٭٭ جناب مرزا ابسار احمد عرف اکرم ولد مرزا رفیق احمد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 26 مارچ کو بعد نماز ظہر ( 1:30 ) جامع مسجد کارخانہ سکندرآباد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسلم قبرستان ، کارخانہ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات 9399393838 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔
قطر میں انتقال
حیدرآباد 25 مارچ (راست) دوحہ قطر کے جناب سید معراج ملک کی اطلاع کے بموجب شہر حیدرآباد فتح دروازہ کی قدیم معروف شخصیت جناب حبیب حامد بن محمد العیدروس حال مقیم قطر کا بہ عمر 72 برس پیر 24 مارچ کی شب دوحہ قطر میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم تقریباً 44 برس سے دوحہ قطر میں مقیم تھے۔ نماز جنازہ منگل 25 مارچ کو بعد نماز عشاء مقبرہ ابوھامور دوحہ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ ابوھامور میں عمل میں لائی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے مرحوم کے فرزند حبیب محمد بن حامد العیدروس کے واٹس ایپ 0097455727519 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔