حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد عماد حسین حافظ بابا نگر کی والدہ محترمہ خالدہ صادق زوجہ جناب صادق حسین مرحوم کا مختصر سی علالت کے باعث 31 مارچ کی دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ رات 10 بجے مسجد حضرت ابوبکر صدیق ؓ ، حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد شیخن حصہ نرخی پھول باغ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8142792563 ۔ 8247002902 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالوحید ولد جناب محمد عبدالحمید مرحوم کا 30 مارچ کو دوپہر بعمر 60 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ نور الدین شاہ قادری دارالسلام روبرو خطہ صالحین میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور دو لڑکے شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9111611188 پر ربط کریں ۔۔