انتقال

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد رفیع الدین احمد ایڈوکیٹ ولد جناب محمد بشیر الدین احمد مرحوم ، 65 سال ساکن کنگ کوٹھی نیاز خانہ گیٹ کا 9 اپریل 2025 بروز چہارشنبہ 10 بجے شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر کنگ کوٹھی نیاز خانہ گیٹ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ یوسفینؒ روبرو گل بانو مسجد میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، محمد اظہر الدین احمد جرنلسٹ کے بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848213454 ۔ 9989023866 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد سلطان الدین ولد جناب محمد دلاور الدین کا 10 اپریل 2025 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد سلطان نواز جنگ آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سردار بیگ صاحب آغا پورہ کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت 11 اپریل کو بعد عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9110719501 ۔ 9390471772 پر ربط کریں ۔۔
شمس آباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : جناب محمد محسن شریف ولد جناب محمد ابراہیم شریف مرحوم ساکن قاضی گلی شمس آباد کا بہ عمر 67 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097096119 ۔ 8639969607 پر ربط کریں ۔۔
مدینہ منورہ میں انتقال
٭٭ مولوی الحاج محمد عبدالحفیظ صوفی قادری فرزند اکبر حضرت الحاج صوفی شاہ محمد عبدالرزاق قادری چشتی ؒنبیرہ حضرت سلطان الواعظینؒ کا مختصر سی علالت کے بعد 8 اپریل کو مدینہ منورہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ میں ادا کی گئی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ، مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی قادر پاشاہ کے حقیقی برادرِ اکبر ہوتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لیئے سل نمبر 9848236980 یا 04024567182 پر ربط کریں۔