انتقال

   


حیدرآباد ۔ 12 اپریل (راست) جناب خواجہ انور حسین ولد حضرت خواجہ شوق ؔ مرحوم مشہور نعت گو شاعر کا بروز ہفتہ 12؍اپریل 2025 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد یکخانہ ‘چھاؤنی ناد علی بیگ میں مقرر ہے اور تدفین سلطان دائرہ ‘ روبرو چنچل گوڑہ جیل‘ حیدرآبادمیں عمل میں آئیگی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700338703 یا 9700387868 پر ربط کریں۔
00 محترمہ خیرالنساء بیگم زوجہ جناب محمد بشیر الدین (خازن جامعہ عائشہ نسوان، حیدرآباد) کا 12 اپریل 2025 ء بروز ہفتہ نماز عصر کے وقت بہ عمر 72 سال انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ 13 اپریل بروز اتوار مسجد علی ( نیو محمد نگر) میں بعد نماز ظہر (1.15) ادا کی جائے گی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 3 فرزندان اور 7 دختران شامل ہیں۔ مرحومہ، جناب محمد فیاض الدین (کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست ) کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 6305341602 پر ربط کریں۔