حیدرآباد /16 اپریل ( راست ) جناب فیض محمد خان ( خلیل بھائی برقعے والے ) ولد غوث محمد خان مرحوم کا بعمر 57 سال بروز اتوار 13 اپریل علی الصبح 3 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 اپریل کو یاقوت پورہ مسجد کمیلہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین بڑا قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885860428/ 7659933495 پر ربط کریں ۔
٭٭ مامون مسعود جاوید ولد عبدالمجید مرحوم ریٹائرڈ جیلر چرلہ پلی جیل ساکن اولڈ ملک پیٹ کا مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ عشاء نماز جنازہ مسجد نور ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد نور نمبولی اڈہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد نور اولڈ ملک پیٹ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8121673092یا 8121259218 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب احمد بن عود بن محفوظ ولد جناب عود بن عبداللہ بن محفوظ ساکن شاستری پورم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 17 اپریل کو بعد نماز فجر علی بھائی کی مسجد ، شاستری پورم میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قادری چمن قبرستان فلک نما میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702442106 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نسیمہ تراب الحسن زوجہ جناب سید تراب الحسن پنجتن مرحوم آئی اے ایس کا 15 اپریل 2025بروز منگل 9 بجے رات علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نمازجنازہ الاوہ سرطوت میں مولانا حیدر آغا کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین بروز چہارشنبہ کو 11.30 بجے دن فرمان واڑی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں پروفیسر نجم الحسن اور ڈاکٹر قرۃ العین حسن شامل ہیں۔ مجلس زیارت 17 اپریل کو شام 5 بجے ڈاکٹر نسرین شکتی شفاء ریسیڈنس ارورہ کالونی روڈ نمبر 2 بنجارہ ہلز میں مقرر ہے۔ مولانا حیدر آغا مخاطب کریں گے ۔ مزید معلومات کیلئے 9866619519/ 9849760064 پر ربط کریں۔
شکاگو میں انتقال
حیدرآباد۔16؍اپریل۔ ( راست ) ۔ ڈاکٹر تجمل حسین کی اطلاع کے مطابق جناب سید محی الدین یوسف قادری کا 78سال کی عمر میں شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔وہ اردو فن شاعری میں ممتاز حیثیت رکھتے تھے۔ نماز جنازہ مسجد عثمان لومبارڈ ایلی نوائس (امریکہ )میں ادا کی گئی اور چیپل ہل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم ، حیدرآباد اور شکاگو کی ادبی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے اردو شاعری کی آبیاری کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں۔