انتقال

   

حیدرآباد۔ 23 اپریل (راست) جناب محمد اظہر الدین ملازم سعودی عرب ولد جناب محمد نذیر الدین ساکن نٹراج نگر جھرہ کا مختصر سی علالت کے باعث بعمر 47 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 23 اپریل بعد نماز ظہر مسجد گنج شہیدان (بڑی مسجد) جھرہ میں ادا کی گئی۔ تدفین ضیاء گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ تفصیلات 9951540707 ، 7993647306 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ مرحوم جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن تھے۔