حیدرآباد ۔ 26 اپریل (راست) الحاج سید مخدوم دانیال سابقہ صدر مسجد مہدویہ بھولکپور و ریٹرنگ آفیسر مرکزی انجمن مہدویہ چنچل گوڑہ کا 26 اپریل کو صبح 12-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 اپریل اتوار بعد نماز مغرب حضرت سید الحال ابوریحان مطیع اللہ ذاکر منوری مسجد مہدویہ بھولکپور میں پڑھائیں گے اور تدفین حضرت بندگی میاں سید شاہ قاسمؒ مجتہدی گروہ رمستانپور مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ قبل تدفین دائرہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966107863 ۔ 9849748112 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر سید فضل اللہ حسینی ابن جناب سید محی الدین حال مقیم نیو یارک ( امریکہ ) کا 24 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین وہیں پر عمل میں آئے گی ۔ موصوف حیدرآباد کے محلہ مغل پورہ کے قدیم ساکن تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور فرزند و دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9108158985 پر ربط کریں ۔۔