حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : حضرت سید نور علی شاہ قادری المعروف حیدر پاشاہ ساکن قلعہ گولکنڈہ کا آج انتقال ہو گیا۔ حضرت قبلہ کی نماز جنازہ بروزِ اتوار بعد نماز ظہرمسجد ِ اختری کے قریب حضرت قبلہ کے مکان کے روبرو گورنمنٹ بائز ہائی اسکول گراونڈ رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین آبائی قبرستان جمالی کنٹہ درگاہ حضرت سید دلاور علی شاہ قادریؒ کے پائین میں عمل میں آئیگی۔ پسماندگان میں چار فرزندان سید تحسین پاشاہ صفدر ، مولانا سید متین علی شاہ قادری جانشین حضرت قبلہ، سید احسن علی شاہ قادری ، سید محسن علی شاہ قادری ، سید عمر حسین داماد اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجدِاختری محلہ دلاور شاہ نگر رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں مقر رہے۔
٭٭ محمد شعیب ولد محمد عثمان ساکن یاقوت پورہ کا 42 سال کی عمر میں مختصر سی علالت کے بعد جمعہ 16 مئی کو صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ریتی کی مسجد چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 مئی اتوار کو بعد نماز عصر ریتی کی مسجد چھاونی ناد علی بیگ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے بھائی محمد عرفان سے فون نمبر 7013821949 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالقادر ولد محمد محبوب مرحوم ریٹائرڈ ملازم بی ایس این ایل آفس ساکن عثمان پورہ چادرگھاٹ کا 16 مئی 2025ء بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد چیونٹی شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ چادرگھاٹ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9392624041 پر ربط کریں۔