حیدرآباد، (پریس ریلیز) جناب محمد عبدالرشید ولد محمد عبدالحفیظ کا انتقال گزشتہ روز شام مختصر علالت کے بعد ہو گیا۔ مرحوم طویل عرصے تک Genco میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز رہے اور اپنی فرض شناسی و دیانت داری کے ساتھ خدمات انجام دینے کے بعد وظیفہ پر سبکدوش ہوئے تھے۔ ان کا آبائی وطن گنڈال منڈل، ضلع یادادری تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بعد نماز ظہر محمد نگر، شاہین نگر کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ معلومات کیلئے ربط کریں: 9000475234 ۔
00 جناب الحاج محمود علی بیگ ولد حافظ عبدالرحمن بیگ مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 11 جولائی جمعہ کو بعد نماز جمعہ مسجد حاجی لعل محمد صاحب بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان تیغہ میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9014311681 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
00 جناب خلیل احمد موظف بی ایس این ایل ولد علی احمد مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات کو مسجد نورہ قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت بغدادی لنگرحوض میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم مسجد نورہ میں بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8179884347 ، 7981538157 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔