حیدرآباد۔ 12 جولائی (راست) سید فاروق احمد ولد سید رشید احمد ساکن اے سی گارڈ کا بروز جمعہ 11 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد اے بیاٹری لائن شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد اے بیاٹری لائن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7981834420، 6302574059 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
00فہیم اللہ شاہ ولد حسین اللہ شاہ سرخلیفہ رفاعی کا 12 جولائی ہفتہ کو بعمر 88 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج ہی بعد نماز عشاء مسجد ابوبکر غوث نگر بنڈلہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین غوث نگر بنڈلہ گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 14 جولائی پیر کو بعد نماز عصر مسجد ابوبکرؓ غوث نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9032117853 ، 9849421153 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔