انتقال

   

حیدرآباد۔ 13 جولائی (راست) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ استاذ الاساتذہ تنویر الحفاظ حضرت مولانا محمد عبدالغنی صاحب رحمت اللہ علیہ بانی و مہتمم مدرسہ العربیہ لتحفیظ القرآن الکریم تاڑبن حیدرآباد اس دارفانی کو الوداع کہہ کر مالک حقیقی سے جاملے۔ اللہ ، مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے دینی خدمات کو قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ نماز جنازہ اتوار 13 جولائی کو 3 بجے دن عیدگاہ میر عالم میں ادا کی گئی۔ اس سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ مولانا کے فرزند حافظ محمد زکریا نے پڑھائی۔68سال کی عمر میں مولانا کا انتقال ہوا۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ مفتی خلیل احمد نظامی امیر جامعہ نظامیہ ،مفتی سید شاہ صادق محی الدین فہیم نظامی نے دعا کرائی۔ نماز جنازہ میں مولانا عبیداللہ اطہر ندوی کے علاوہ دیگر علماء و حفاظ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
00 علی محمد خان عرف ایوب ولد یوسف محمد خان مرحوم ساکن روڈ نمبر 5 بنجارہ ہلز کا 13 جولائی صبح 7 بجے انتقال ہوگیا۔ تدفین اسی دن بعد نماز عصر قبرستان مسجد بلال روڈ نمبر 5 بنجارہ ہلز میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر و تین فرزندان ہیں۔ فون نمبر 9502929573 ، 9948209057 پر ربط کریں۔