انتقال

   


حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی (راست) جناب محمد فریدالدین سپرنٹنڈنگ انجنیئر اریگیشن اینڈ کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ (ریٹائرڈ) کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد الٰہی یوسف گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید میراں حسینیؒ لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ مرحوم چیف انجنیئر تلگو گنگا پراجکٹ ارم منزل کے عہدہ پر نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ عادل آباد ، ایلور اور کرنول میں سپرنٹنڈنگ انجنیئر اریگیشن کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پسماندگان میں 3 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ بانو (فہمی کیر ہاسپٹل یوسف گوڑہ) اور جناب عبدالقادر ڈپٹی اگزیکیٹیو انجنیئر وجئے واڑہ مرحوم کی دختر اور فرزند ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9949352385 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔